فلسطینی استقامت نے صیہونیت اور اسکے غرور کو خاک میں ملا دیا، علامہ شبیر میثمی

22 جولائی, 2024 22:32

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی دراصل صیہونیت کی طاقت اور اس کا غرور خاک میں ملنے کا مظہر ہے۔

فلسطین کے اصل وارثوں نے جس استقامت اور صبر و حوصلے کا مظاہرہ کیا وہ مظلوموں کی جیت اور ظالم صہیونیت کی زمیں بوسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے روز سے آج تک فلسطینی عوام نے جس قربانی و سرشاری اور اپنی سرزمین سے محبت کے جذبے کیساتھ انبیاء کی سرزمین کا دفاع کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ، فاطمیہ اسلامک سینٹر میں علمی و فکری سیمینار کا انعقاد

اپنے آپ کو نام نہاد سپر پاور کہلانے والی استعماری و صہیونی طاقتوں کو جس طرح پچھاڑا اور رسوا کیا وہ واضح کررہا ہے کہ قابض طاقتیں ایک مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہیں۔

جس اتحاد کا مظاہرہ غزہ کی جنگ میں کیا گیا، ظلم و استعماریت کے خاتمے کیلئے اسی انسانی اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

ایک عظیم و مقدس مقصد بیت المقدس کی آزادی، انبیاء کی سرزمین کے دفاع اور اپنی مادر وطن کیلئے جانیں قربان کرنیوالوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

فلسطین صرف فلسطینی عوام کا ہے اور قابض صہیونی ریاست کا وجود باطل ہے۔

8:41 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top