اہم ترین خبریںپاکستان

آج غزہ میں پھر کربلا کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا گراں قدر اور تاریخ ساز باب ہے، آج غزہ میں پھر کربلا کی تاریخ دہرائی جار ہی ہے۔

شیعیت نیوز : پاکستان میں یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اہل بیت سے محبت و تکریم ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔

حق حسین سے زندہ رہتا ہے اور باطل داغ ملامت لیکر مر جاتا ہے۔

حق و باطل کا معرکہ روز ازل سے برپا ہے مگر واقعہ کربلا سوز سے لکھا اور اشک بار آنکھوں سے پڑھا جاتا ہے۔

حق کے لیے جینے اور حق کے لیے ہی مرنے والے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

حضرت امام حسینؑ نے ثابت کر دیا حق کی سربلندی کے لیے بڑی سے بڑی قربانی سے گریز نہ کرنا مردان حق کا شیوہ ہے۔

یہ بھی پڑھییں : امام حسینؑ کی شہادت ہمیں باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، شہباز شریف

حضرت امام حسینؑ اور انکے ساتھی حق اور سچ کی راہ پر چلنے والوں کے لیے مینارہ نور ہیں۔

حضرت امام حسینؑ نے میدان کربلا میں جرات و شجاعت کی بے مثال تاریخ رقم کی، داستان کربلا رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کو جرات و حوصلہ عطا کرتی رہے گی۔

یوم عاشور پر ہمیں حضرت امام حسینؑ کی روشن تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا اعادہ کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button