اہم ترین خبریںیمن

صہیونی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، یمن

شیعیت نیوز: یمنی تنظیم انصاراللہ نے تل ابیب پر حملے کو نیٹو کے لئے انتباہ قرار دیا ہے۔

تنظیم کے اعلی رہنما محمد البخیتی نے کہا ہے کہ اسرائیل پر یمنی فوج کے حملوں کا مقصد غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر سناریو پر کام کیا ہے اور اسرائیلی حملوں کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطین کی استقامتی تحریکوں کی تل ابیب پر یمن کے ڈرون حملے کی قدردانی

دوسری جانب یمن کے وزیر اطلاعات فھمی الیوسف نے کہا ہے کہ یمن کے شدید اسرائیل کی شکست پر منتج ہوں گے۔

کل کے حملے نیٹو کے لئے پیغام ہیں کہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام پر یمن خاموش نہیں رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن اسرائیل کے اندر گھس حملہ کرے گا اور صہیونی حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا۔

یاد رہے کہ کل یمنی فوج نے تل ابیب کے حساس علاقے پر "یافا” ڈرون طیارے سے حملہ کیا تھا جس میں کم از کم ایک صہیونی ہلاک اور چھے زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button