عالمی دہشتگرد اسامہ کا قریبی ساتھی تکفیری دہشت گرد امین الحق گرفتار
شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی پنجاب نے القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہے۔
جسے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ دہشت گرد امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسامہ بن لادن کی طرح ایمن الظواہری کی لاش بھی غائب، بایڈن کے دعوے پر سوال اٹھے
امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ یکم مئی 2011ء کو ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز نے آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا تھا۔







