جنگ اخبار کا قاتل رجیم اسرائیل کا دفاع اور حمایت شرمناک ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

15 جولائی, 2024 15:07

شیعیت نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ”عرب ریاستیں، فلسطینیوں کی مدد کیوں نہیں کرتیں” کے عنوان سے روزنامہ جنگ کراچی کے آج کے میگزین میں شائع ہونے والا مضمون میڈیا میں موجود اسرائیل نواز مافیا کی شیطانی اختراع ہے۔

جس میں حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کر کے فلسطینی عوام کی کردار کشی کی گئی ہے۔

مظلومین کی مخالفت اور ظالموں کی حمایت کرنے والے مضمون نگار نے اپنا نام ظاہر کیے بغیر مضمون شائع کرا کے اس تحریر کو خود ہی مشکوک بنا دیا ہے۔

اس مضمون کے ذریعے نہ صرف مظلومین فلسطین کی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، بلکہ اسرائیل کے حوالے سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات کی بھی نفی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کربلا حق و باطل کے درمیان حد فاصل ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

پاکستان کی غیور اور مظلومین فلسطین کی حمایتی عوام کو یہ قطعاً قابل قبول نہیں ہے۔

میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں، پاکستانی میڈیا میں موجود جو کوئی اسرائیل کے حوالے سے نرم گوشہ رکھتا ہے وہ اپنے پیشے سے بددیانتی کا ارتکاب کرتا ہے اور صیہونی طاقتوں کے پے رول پر ہے۔

اس وقت جب غزہ میں ہر روز اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

جنگ اخبار اس قاتل رجیم اسرائیل کی حمایت اور دفاع جیسے شرمناک ظلم کا مرتکب ہوا ہے۔

6:21 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top