امام حسینؑ کی قربانی احیائے اسلام کے لئے ایک عظیم اقدام تھا، علامہ عارف واحدی
شیعیت نیوز : معروف عالم دین، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور ITP کے vice president علامہ عارف حسین واحدی عشرہ محرم الحرام کے سلسلے میں وہاڑی میں تشریف لائے تو جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت نے ان کو خوش آمدید کہا۔
داعی اتحاد امت علامہ عارف واحدی کو وحدت امت کے لیے ان کی سوچ اور فعالیت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔
علامہ عارف واحدی نے اس دوران اپنے خطاب میں کہا: جب اس ملک میں ایک سازش کے تحت فرقہ واریت، انتشار، تکفیر اور دہشتگردی عروج پر تھی تو تمام مسالک کے جید علمائے کرام نے اس ملک کے استحکام، سلامتی اور امت کو متحد کرنے کے لئے بڑا اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : قربانی امام حسینؑ ثابت کرتی ہے کہ دین کی حفاظت کتنی اہم ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
نواسۂ رسول امام حسین علیہ السلام کی قربانی احیائے اسلام کے لئے ایک عظیم اقدام تھا۔
جس کو ہر امت اپنے اپنے انداز میں مناتی ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ سازشی عناصر سے ہوشیار رہیں، جو بھی مسلک کوئی پروگرام کرے اس میں سب شریک ہوں اور سب سے اہم یہ ہے کہ کسی بھی مسلک کے لوگ دوسرے مسالک کے مقدسات کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں، اپنا عقیدہ چھوڑیں نہیں اور دوسروں کے عقیدے کو چھیڑیں نہیں۔







