پولیس نے بدترین برہنہ تشدد کیا،ایس ایچ او تکفیریوں سے ملا ہوا ہے،مفتی فضل ہمدردکی شاہ لطیف ٹاون تھانہ کے باہر مظاہرین سے گفتگو
شیعیت نیوز:معروف اہلسنت مفتی فضل ہمدرد نے تھانہ شاہ لطیف ٹاون کے باہر مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تھانے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا،یہاں کا ایس ایچ او تکفیریوں سے ملا ہوا ہے ،میں یہاں کئی مرتبہ شکایت کا اندراج کروانے آیا لیکن آج مجھے اغوا کیا گیا اور تھانے میں مجھے برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے محب اہل بیت مفتی فضل ہمدرد کو تھانہ شاہ لطیف ٹاون کے علاقے میں پولیس حراست میں لیا گیا ،جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج کروایا تو مظاہرین پر فائرنگ کی گئی،کئی مومنین زخمی ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں:کالعدم سپاہ صحابہ کےناصبی دہشت گردوں کا محب اہلبیت مفتی فضل ہمدرد پر قاتلانہ حملہ
اسی دوران مفتی فضل ہمدرد کو تھانے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
مومنین کے احتجاج پر مفتی فضل ہمدرد کو رہا گیا تو مومنین نے لبیک یاحسین کے فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔
اس موقع پر مفتی فضل ہمدرد نے کہا کہ اس ملک میں امام حسین کا نام لینا بھی جرم ہے،مجھ پہ پہلے بھی حملہ ہوا تو میں اسی تھانے میں آیا تھا ۔
تھانے میں پولیس نے مجھے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اس موقع پر مومنین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائے اور واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔







