سجادہ نشین دربار حضرت شاہ شمس کی جانب سے ”سلام یاحسین کانفرنس”

13 جولائی, 2024 07:55

شیعیت نیوز: دربار عالیہ حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری کے سجادہ نشین مخدوم طارق عباس رضا شمسی، مخدوم سید ظفر عباس شمسی، دربار عالیہ حضرت سخی نواب کے سجادہ نشین مخدوم سید زوہیب گیلانی، تنظیم جیوے پاکستان کے چیئرمین ایم سلیم راجہ، مخدوم سید مصطفی گیلانی، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا فراز احمد نون نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں۔

نواسہ رسول حضرت امام حسین اور آپ کے رفقائے کار نے دین اسلام کی بقا کے لیے جو لازوال قربانیاں دیں انہیں تاقیامت یاد رکھا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار عالیہ حضرت شاہ شمس کے سجادہ نشین مخدوم سید طارق عباس رضا شمسی کی رہائش گاہ شاہ شمس پر تنظیم جیوے پاکستان کے مرکزی چیئرمین ایم سلیم راجہ کے زیر اہتمام سلام یا حسین کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

جس کی صدارت دربار عالیہ حضرت شاہ شمس تبریز سبز واری کے سجادہ نشین مخدوم سید طارق عباس رضا شمسی، مخدوم سید ظفر عباس شمسی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی؛محرم الحرام میں جلوس پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام،خطرناک دہشتگرد گرفتار

نظامت کے فرائض ملک عمران یوسف نے سرانجام دیے جبکہ حماد اہلیبیت نیازگل ناصر نے منقبت پیش کی۔

کانفرنس میں مہمان خصوصی دربار عالیہ حضرت سخی نواب کے سجادہ نشین و سیاسی سماجی رہنما مخدوم سید زوہیب گیلانی، مخدوم سید مصطفی گیلانی، رانا فراز احمد نون تھے۔

کانفرنس سے مظہر جاوید سیال، میر احمد کامران مگسی ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مقررین نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو اسوہ شبیری پر عمل کرنا چاہیے تاکہ دنیا و اخرت میں کامیابی حاصل ہو، مسلم امہ کے حکمران اسوہ شبیری پر عمل کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی ازادی کے لیے یکجا ہو جائیں۔

6:06 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top