کراچی سے کالعدم تنظیم کے 2 تکفیری2 دہشت گرد گرفتار

12 جولائی, 2024 15:25

شیعیت نیوز:محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اینٹی ٹیرارزم فنانسنگ یونٹ نے کراچی کے جنجال گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) حافظ گل بہادر گروپ کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی قیادت سے رابطے میں تھے۔

مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان تحریک طالبان پاکستان کے لیے فنڈز جمع کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگردوں کو سہولت کاری پر سزا

آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق وزیر ستان سے ہے، جو حال ہی میں فنڈنگ آپریشن کے لیے کراچی واپس آئے تھے۔

ملزمان کو سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش اینٹی ٹیرارزم یونٹ نے گرفتار کیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی گرفتار ملزمان کے قبضے سے فنڈنگ کی رقم بھی برآمد کرلی گئی، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

3:07 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top