Uncategorized

سیکیورٹی خدشات، کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کیلئے بند

شیعیت نیوز:شہر قائد میں جرمن قونصل خانہ سیکیورٹی خدشات کے تحت غیر یورپی باشندوں کیلئے بند کر دیا گیا۔

جرمن قونصل خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق کراچی میں جرمن قونصل خانہ سیکیورٹی خدشات کے تحت غیر یورپی شہریوں کیلئے بند کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیعہ نمائندگی کے بغیرنظریاتی کونسل اسلامی نہیں علامہ حافظ ریاض حسین نجفی

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جن پاکستانی شہریوں کا ویزہ جاری کیا جا چکا ہے، وہ اپنا ویزہ قونصل خانے سے حاصل کر سکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق قونصل خانہ تاحکم ثانی غیر یورپی شہریوں کیلئے بند رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button