پاکستان کی اہم خبریں

کوئٹہ، محرم میں مجالس و جلوس کے تحفظ کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان پیش

شیعیت نیوز:بلوچستان پولیس نے محرم الحرام کے دوران کوئٹہ میں مجالس عزاء اور جلوسوں کے تحفظ کے لئے حتمی سیکیورٹی پلان پیش کر دیا۔

فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک جلوسوں اور مجالس کے لئے آئی جی بلوچستان پولیس نے اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، لیڈی پولیس اور ٹریفک پولیس کے زائد افسران و اہلکار کو بھی تعینات کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف بلوچستان پولیس کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی کوئٹہ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، محرم کے دوران سیکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ

جس کے مطابق کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں میں مجالس، عزاداری اور جلوسوں کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے کے لئے کوئٹہ پولیس نے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔

تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ، ممبران امن کمیٹی اور دانشوروں سے بھی ملاقاتیں کی گئی ہیں۔

تاکہ محرم الحرام کے ان مقدس ایام میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے اور اتفاق رائے سے امن و ہم آہنگی کی فضاء قائم کی جائے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق یکم محرم الحرام سے جلوس اور مجالس کی فول پروف سیکیورٹی کے لئے کوئٹہ پولیس، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، لیڈی پولیس اور ٹریفک پولیس کے زائد افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button