اہم ترین خبریںپاکستان

ملتان میں ”غدیر کانفرنس” کا انعقاد، شیعہ، سنی علماء کا خطاب

امامیہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملتان میں غدیر کانفرنس کا انعقاد، کانفرنس میں شیعہ سنی، دیوبندی علماء کی شرکت اور خطاب

شیعیت نیوز : امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام عید غدیر کی مناسبت سے مقامی ہوٹل میں شاندار ”غدیر کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں اہل تشیع، اہلسنت اور دیوبندی علماء نے شرکت اور خطاب کیا۔

کانفرنس سے اُمت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، دیوبندی عالم دین سید محمد طیب شاہ بخاری، اہلسنت مذہبی اسکالر مفتی فضل ہمدرد، نے خطاب کیا۔

جبکہ سید عاصم رضا شاہ، کاشف زیدی، مظفرمجاہد، ابوذر مہدی نے منقبت اور قصیدوں سے شرکاء کو گرمایا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ غدیر کا تعلق کسی شیعہ یا سنی سے نہیں بلکہ غدیر کا تعلق قرآن سے ہے۔

ہمیں غدیر کے شعور کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد، مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ کے زیر اہتمام عظمت اہلبیتؑ کانفرنس کا انعقاد

ماضی کی نسبت اس وقت عوام میں غدیر کا شعور پروان چڑھ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آج کی محفل میں اہلسنت اور دیوبندی اسکالر بھی شریک ہیں۔

کانفرنس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ سید سلطان احمد نقوی، مولانا اعجاز حسین بہشتی، مولانا کاشف حیدری، مولانا غلام جعفر انصاری، سلیم عباس صدیقی، احسن مہدی، عرفان حیدر، سید فرخ مہدی، فضل عباس نقوی اور دیگر بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button