اہم ترین خبریںلبنان

اسرائیل کی خیر نہیں، صیہونی حکومت کے اسلحہ کارخانے پر حزب اللہ کا بڑا حملہ

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ ہمارے مجاہدوں نے ایک آپریشن میں کیوتص ساسا میں واقع صیہونی اسلحہ کارخانے بالاسان کو فلق میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کارخانے میں صیہونی فوج کی گاڑیوں میں لگائے جانے والے ہتھیار اور ساز و سامان بنائے جاتے ہيں۔

اس آپریشن میں دہشتگرد اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

حزب اللہ نے اس سے پہلے بھی بتایا تھا کہ اس نے لبنان کی سرحد پر واقع المنارہ صیہونی فوجی چھاونی کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں کی حمایت میں مختلف ملکوں میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری

غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز کے بعد سے ہی حزب اللہ لبنان شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع صیہونی فوجی چھاونیوں اور صیہونی کالونیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

حال کے دنوں میں حزب اللہ نے دہشتگرد اسرائیل کے خلاف حملے تیز کر دیئے ہیں۔

سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ حزب اللہ نے جس بڑے پیمانے پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جوابی کاروائی شروع کی ہے۔

اس سے لگتا ہے کہ حزب اللہ اب فیصلہ کن جنگ کے لئے تیار ہے اور یہ خبر دہشتگرد اسرائیل کے لئے اس کی نیند اڑا دینے والی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button