اسرائیل کا ڈرون حملہ، حزب اللہ کا کمانڈر شہید

12 جون, 2024 15:08

شیعیت نیوز:صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں لبنانی مقاومتی تنظیم کا ایک کمانڈر شہید ہوگیا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے کمانڈر طالب سامی عبداللہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے تاہم حملے کے مقام کی نشاندھی نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا ہے، حماس

صہیونی فوج نے حزب اللہ پر حملے کے بارے میں اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

حزب اللہ نے دوسرے بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے مجاہدین نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کی تنصیبات پر درجنوں راکٹ اور میزائل داغے ہیں۔

8:19 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top