رفح میں اسرائیلی جارحیت کے سبب امدادی ترسیل میں دو تہائی کمی آئی ہے:اقوامِ متحدہ

31 مئی, 2024 15:29

شیعیت نیوز : اقوامِ متحدہ کے رابطہ کاری دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا:غزہ میں داخل ہونے والی خوراک اور دیگر امداد کی مقدار جو پہلے ہی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی تھی، سات مئی سے مزید کم ہو گئی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق سات مئی سے منگل تک روزانہ اوسطاً 58 امدادی ٹرک غزہ پہنچے جبکہ اس کے مقابلے میں یکم اپریل سے چھے مئی تک روزانہ اوسطاً 176 امدادی ٹرک غزہ پہنچتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کے مظلوم فلسطینی کیمپوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، علامہ شبیر میثمی

جو 67 فیصد کمی کی نشان دہی کرتا ہے، ان اعداد و شمار میں نجی شعبے کا سامان اور ایندھن شامل نہیں تھا۔

اقوامِ متحدہ نے بہت پہلے ہی کہا تھا کہ روزانہ کم از کم 500 ٹرک امداد اور تجارتی سامان غزہ میں داخل ہونے کی ضرورت ہے۔

1:59 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top