مقبوضہ فلسطین

کینیڈا بھی اسرائیل پر تنقید کرنے والوں میں شامل

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ رفح پر اسرائیلی حملوں سے کینیڈا خوف زدہ ہے، ان حملوں کے نتیجے میں لاتعداد شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

شیعیت نیوز : کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ رفح پر اسرائیلی حملوں سے کینیڈا خوف زدہ ہے، جس کے نتیجے میں لاتعداد شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

ٹروڈو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کسی بھی طرح رفح میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا : غزہ کی پٹی میں ہم جس وسیع پیمانے پر لوگوں کا قتل عام دیکھ رہے ہیں اس کا رکنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میں محب وطن پاکستانی ہوں،سید اسد عباس کا چشم کشا کالم

کینیڈا کے وزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور غزہ کے مکینوں کے لیے انسانی امداد کی رقم بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

قابل غور ہے کہ غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 26 مئی کو رفح کے مغرب میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حکومت کی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 21 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button