سید مجتبیٰ خامنہ ای کی رہبری میں امریکی اور صہیونی طاقتوں کی نابودی کا نظارہ قریب ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
شیعیت نیوز : مولانا حسن ظفر نقوی، مرکزی جنرل سکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے شہید رہبر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد مجلس خبرگان کے تاریخی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک مرتبہ پھر امریکہ اور اسرائیل پر آسمانی بجلی گری ہے۔
انہوں نے کہا کہ "علی کے بعد اس کا بیٹا مجتبیٰ میدان میں آ گیا ہے۔ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے خمینی اور خامنہ ای کے انقلابی بیٹے مجلس خبرگان کے فیصلے پر لبیک کہتے ہوئے ولئ فقیہ آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر سارے عالم اسلام کو آخری فتح کا مژدہ سناتے ہیں۔ یہ انتخاب اسلام اور مسلمانوں کی فتح کا نقارہ ہے۔ دنیا بھر کے مظلوم متحد رہو، اور امریکہ اور اسرائیل کی نابودی کا نظارہ دیکھنے کے لیے تیار رہو۔”
یہ بھی پڑھیں : ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ کا بیان، آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی رہبری “شفا بخش مرہم”، مرحوم اور شہید امام سے کوئی فرق نہیں
مولانا حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی رہبری میں اسلامی انقلاب مزید مضبوط اور پرعزم ہوگا۔ ان کی قیادت امت مسلمہ کے لیے امید اور استقامت کا باعث بنے گی اور استکبار کے خلاف مزاحمت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔







