ایم ڈبلیو ایم کا فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی کا انعقاد

17 مئی, 2024 12:53

شیعیت نیوز : نمل NUML یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء نے فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم نکبہ کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا۔

ریلی میں مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصرشیرازی،عبداللہ گل، سبوغ سید، کنیز فاطمہ ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔

مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے خون دے کر عسکری میدان میں اسرائیل کو شکست د ے دی ہے۔

اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بیانیہ کی جنگ میں اسرائیل اور ان کے حواریوں کو شکست دیں۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب اسرائيل کی نابودی یقینی ہے، اسماعیل ہانیہ

اسرائیلی فوج کے انسانیت کے خلاف جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو علمی بنیادوں پر ڈاکومنٹ کیا جائے۔

تاکہ بالخصوص پاکستان میں کوئی بھی ایسی فاشسٹ ریاست کو تسلیم کرنے یا ان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی بات بھی نہ کر سکے۔

جدید دنیا کی آنکھوں کے سامنے غزہ میں جاری ہولوکاسٹ کو بیان کریں۔

یونیورسٹیوں میں مغرب کے دوہرے معیارات پر مقالے لکھے جائیں، علمی بنیادوں پر اسرائیل کو غیر قانونی اور جارح ثابت کیا جائے۔

3:18 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top