امریکی اور صہیونی ایک سکے کے دو رخ ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کے نزدیک انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ النقب جیل میں صہیونی حکومت کی جانب سے قیدیوں پر مظالم کے مناظر ذرائع ابلاغ میں منتشر ہونے کے بعد ثابت ہوگیا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صہیونی حکومت اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام،سید حسن نصر اللہ
ناصر کنعانی نے کہا کہ امریکہ نے ابوغریب جیل میں عراقی بے گناہ شہریوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جبکہ النقب میں صہیونی حکومت کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر مظالم کے مناظر دنیا کے سامنے آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ سی این این مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کے دو عقوبت خانوں کے مناظر منتشر کئے ہیں جن میں فلسطینی قیدیوں پر بدترین اور انسانیت سوز مظالم ڈھائے جاتے تھے۔







