پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ عوام کو بڑا ریلیف دے سکتا ہے، علامہ عارف واحدی
شیعیت نیوز : ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اھم اجلاس کونسل کے صدر محترم جناب علامہ صاحبزادہ محمد ابوالخیر زبیر کی صدارت میں کونسل کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں کہا : ایک درندہ ریاست کے ہاتھوں ایک عرصہ سے غزہ اور رفح میں نسل کشی جاری ہے۔
دنیا خاص کر مسلم حکمران مسلسل خاموش ہیں بلکہ اپنے آقاؤں کے اشاروں پر غاصب ریاست کو تسلیم کرنے کے درپے ہیں جو فلسطینیوں کے ساتھ خیانت ہے۔
ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے تازہ صورتحال کے پیش نظر فعالیت کی ضرورت ہے۔
بڑی اور مؤثر پریس کانفرنس،اگلے جمعہ کو پورے ملک میں احتجاج اور مسلم ممالک کے سفرا سے ملاقاتیں کر کے فلسطین کے لئے شعور بیدار کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے پاکستان، ایران اور افغانستان کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا : ہمارے ہمسائے ممالک تجارتی حوالے سے ہمارے لئے بہت مفید ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مدارس کے بعد خدا کے گھر کی حرمت بھی پامال، ایک اور زیادتی کیس سامنے آ گیا
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کر کے عوام کو بڑا ریلیف دیا جاسکتا ہے۔
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدرنے کہا : ایرانی صدر کے دورے کے دوران امریکی دھمکیوں کی وجہ سے ہمارے حکمران سہمے ہوئے نظر آئے۔
حالانکہ افغانستان،عراق،ترکی اور دیگر ممالک امریکی دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر ایران سے کھلم کھلا تجارت کر رہے ہیں، ہم کیوں اتنی کمزوری دکھا رہے ہیں۔
یہ کمیشنز بہت مفید ہیں لیکن ان کو فعال کرنے کے لئے کچھ اقدامات کی اشد ضرورت ہے امید ہے۔
صدر محترم ان اقدامات کی اجازت دیں گے تو کمیشنز اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔







