پاکستان

مدارس کے بعد خدا کے گھر کی حرمت بھی پامال، ایک اور زیادتی کیس سامنے آ گیا

گزشتہ دنوں میں مدارس میں کافی زیادتی کیسز کی اطلاعات ملنے کے بعد، خُدا کے گھر کی حرمت بھی پامال نامنہاد مولوی یسٰین چانڈیو زیادتی کے کیس میں گرفتار

شیعیت نیوز : حالیہ دنوں میں بڑھتے جنسی جرائم میں ایک اور اضافہ، لاڑکانہ مسجد کے محراب میں 11 سالہ معصوم بچے سے زیادتی کا کیس۔

زیادتی کرنے والا مسجد کا پیش امام غلام یٰسین چانڈیو، اہل محلہ نے موقع واردات پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

غلام یسیٰن چانڈیو کے خلاف لاڑکانہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

11 سالہ بچے کے والد نے مقدمہ درج کروا کر حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں سے  مطالبہ کیا کہ ملزم کو سخت سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ رو بزوال، امن معاہدہ بے سود ہے، سربراہ انصار اللہ

کیس سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو عوام میں شدید غم و غصہ دیکھا گیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ ان کی نظریں، قانون ناٖفذ کرنے والے اداروں کی طرف ہیں، کسی ایک کو نشان عبرت بنا دیا جائے تو یہ کیس رک جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ معاشرے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے "جنسی جرائم ” اس بات کا پیش خیمہ ہیں کہ معاشرہ بد ترین اخلاقی پستی میں دھنس کر بربادی کی طرف جا رہا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button