اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

القسام بریگیڈ کے نئے حملے میں کئی صیہونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمت کے قریبی ذرائع نے الاقصی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ القسام کے نئے آپریشن میں کرم ابو سالم میں اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

صیہونی فوج کا یہ کمانڈ ہیڈ کوارٹر دو ہفتے قبل کرم ابو سالم کراسنگ میں رفح پر بمباری اور زمینی حملے کی منصوبہ بندی کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا، جہاں قابض فوج کے متعدد سینئر جرنیل موجود تھے۔

صیہونی ذرائع کے مطابق اس حملے میں کم از کم چار صیہونی فوجی ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ کی کریات شمونہ پر میزائلوں کی بارش، صیہونی خوف کے مارے بھاگ کھڑے ہوئے

دوسری جانب عبرانی ذرائع نے خبر دی ہے کہ کرم ابو سالم میں صہیونی فوج کے ٹھکانے پر قسام بریگیڈ کے آج کے حملے کی تفصیلات شائع کرنے پر مکمل پابندی نافذ کی گئی ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ القدس فورسز کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں انہوں نے کرم ابو سالم فوجی اڈے اور اس کے اطراف میں قابض صہیونی فوجیوں کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 114 ایم ایم راجم میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

روزنامہ یدعوت احارنوت نے بھی اطلاع دی ہے کہ یہ ایک خطرناک اور تباہ کن واقعہ ہے اسی لئے حکام نے مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے ایک سنسر شپ پالیسی نافذ کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button