اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کی کریات شمونہ پر میزائلوں کی بارش، صیہونی خوف کے مارے بھاگ کھڑے ہوئے

شیعیت نیوز: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے صیہونی قصبے کریات شمونہ کو درجنوں میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے یہ حملہ جنوبی لبنان پر اسرائیلی حکومت کے فضائی حملوں کے جواب کیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان میں مقیم مزاحمتی گروپ نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے گلیلی پین ہینڈل پر 30 سے زائد میزائلوں سے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مزاحمت کے حوالے سے شام کا موقف تبدیل نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوا ہے، بشار اسد

صہیونی ذرائع ابلاغ نے بھی قصبے کے مضافات میں بجلی کی بندش اور خطرے کے سائرن کے فعال ہونے کی اطلاع دی۔

یاد رہے کہ حزب اللہ اکتوبر کے اوائل سے ہی غزہ اور جنوبی لبنان کے خلاف قابض صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں باقاعدہ حملے کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ غاصب اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد علاقے کا مکمل محاصرہ کر کے وہاں کے بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کا ایندھن، بجلی، خوراک اور پانی بند کر دیا ہے اور ان پر فضا اور زمین سے آگ برسا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button