ایران

آزادی اظہار رائے و انسانی حقوق کے متعلق مغرب کا دعویٰ جھوٹا ہے، مدیر حوزہ علمیہ

حوزہ علمیہ بوشہر کے مدیر نے کہا: آج یہ بات بالکل عیاں ہو گئی ہے کہ آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کے بارے میں مغرب کا دعویٰ بالکل غلط بے۔

شیعیت نیوز : حوزہ علمیہ بوشہر کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین رضا خدری نے آج صبح یوم معلم کے موقع پر مدرسہ علمیہ امام علی بن ابیطالب(ع) کے اساتذہ کے اعزاز میں منعقد تقریب میں یوم معلم کی مبارکباد دیتے ہوئے خطاب کیا۔

 کہا کہ طالب علم اس زمانے میں سب سے اہم فریضہ یہ ہے کہ وہ جہاد تبیین کرے، دنیا کے سامنے ان تمام چیزوں کو حقیقی شکل میں بیان کرے جسے دشمنوں نے مسخ کرکے اور غلط طریقے سے بیان کیا ہے۔

رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے گزشتہ چند سالوں میں اس پر خاص تاکید کی ہے۔

آج یہ بات بالکل عیاں ہو گئی ہے کہ آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کے بارے میں مغرب کا دعویٰ بالکل غلط ، بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی ممتاز یونیورسٹیوں میں طلبہ علیٰ الاعلان سامنے آکر مغرب کے خلاف نعرے لگارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ دور میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے، علامہ ساجد نقوی

مغربی ممالک حتماً آئندہ چند سالوں میں اسلام کی جانب راغب ہوں گے۔

اب یہاں حوزہ علمیہ اور طلاب کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے، ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا ہم وہ صلاحیت موجود ہے کہ ہم مغرب کی علمی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں؟

یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے کہ ہم علم کو ان تک منتقل کر سکیں۔

اگر آپ اخلاقی مسائل کی رعایت کریں اور لوگوں کے ساتھ اچھی طرح سے روابط برقرار کریں تو یہ چیزں معاشرے کے لوگوں پر بہت زیادہ اثر انداز ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button