اہم ترین خبریںلبنان

جنوبی لبنان پر صہیونی فورسز کا حملہ، رہائشی مکانات کو نقصان

شیعیت نیوز: جنوبی لبنان میں صہیونی فورسز نے توپخانے اور جنگی طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

المیادین کے مطابق صہیونی فورسز نے جنوبی لبنان کے قصبے کفرکلا پر بھاری توپ خانے کی مدد سے حملہ کیا۔

دوسری جانب صہیونی طیاروں نے سرحدی قصبے شبعا پر بھی دو میزائل فائر کئے ہیں جس کی وجہ سے عوامی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غاصب صیہونی حکومت کے جواب کا انتظار، انگلیاں ٹریگر پر، حماس

یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے بعد غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ نے صہیونی فوجی تنصیبات پر وسیع پیمانے پر حملہ کیا ہے۔

جس کے بعد سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر صہیونیوں کی بڑی تعداد ہجرت پر مجبور ہوگئی ہے۔

حزب اللہ نے صہیونی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button