لبنان

امریکہ شر جبکہ ایران خیر کا محور ہے، رکن حزب اللہ سپریم کونسل

حزب اللہ لبنان کی سپریم کونسل کے رکن شیخ حسن البغدادی نے کہا ہے کہ امریکیوں نے قطر کے توسط سے غاصب اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی خواہش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کو نہ ماریں، تاکہ ہم غزہ میں جنگ بندی کیلئے کوشش کر سکیں۔

شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان کی سپریم کونسل کے مرکزی رہنما حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسن البغدادی نے وعدہ صادق آپریشن کے عنوان سے منعقدہ ایک نشست سے خطاب کیا۔

کہا کہ امریکیوں نے قطر کے توسط سے غاصب اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی خواہش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کو نہ ماریں، تاکہ ہم غزہ میں جنگ بندی کیلئے کوشش کریں۔

ایران نے جنگ بندی کا وقت دیا تھا، لیکن امریکہ نے کہا کہ جنگ کو نہیں روکا جا سکتا، لہٰذا ایران نے دندان شکن جواب دیا۔

جب ایران نے طاقت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا تو غاصب اسرائیل کو معلوم ہؤا کہ ایران کو یورپ ممالک سے نہیں ڈرتا ہے۔

وعدہ صادق آپریشن نے امت مسلمہ کو براہ راست بیدار کیا اور یہ واضح کر دیا کہ غاصب اسرائیل بہت ہی کمزور ہے۔

7 اکتوبر کو ایک ایسا معرکہ وجود میں آیا کہ جس نے غاصب اسرائیل کی طاقت کو خاک میں ملا دیا اور یہ بات سب پر واضح ہوئی کہ غاصب اسرائیل اندر سے کھوکھلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کا مسجد اقصی پر حملہ

البغدادی نے غزہ کے بے گناہ لوگوں کے قتل عام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لوگوں کے قتل عام پر مسئلہ معمول بن گیا ہے۔

اسرائیل کی طرف سے اصفہان میں جو ہؤا وہ مضحکہ خیز تھا اور امریکہ نے بھی اس مضحکہ خیز آپریشن پر افسوس کا اظہار کیا اورایران کو طاقتور قرار دیا۔

یقینی طور پر غاصب اسرائیل کو بہت ہی برے حالات کا سامنا ہے اور ایران بہترین مرحلے سے گزر رہا ہے اور ایران مقاومت کا رہبر اور محور ہے۔

کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران رہبر اور خیر کا محور ہے، جبکہ امریکہ، آج کی دنیا میں شر کا محور ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button