ایران کے جوابی حملے سے اسرائیل کی حکمت عملی بری طرح ناکام ہوگئی، ابوعبیدہ
شیعیت نیوز: حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے 200 دن مکمل ہونے پر صہیونی فورسز خود کو سنبھالنے کی کوشش کررہی ہیں۔
ابوعبیدہ نے کہا کہ دشمن غزہ کی دلدل میں بری طرح پھنس چکے ہیں کیونکہ اب تک ناکامی اور شرمندگی کے سوا دشمن کے کچھ ہاتھ نہیں آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن یرغمالیوں کی رہائی اور دیگر اہداف تک رسائی میں کامیاب ہونے کے بجائے خود مشکلات میں گھر گیا ہے۔
مقاومت 200 دن گزرنے کے باوجود پوری جرات اور بہادری کے ساتھ کھڑی ہے۔
ہمارے مجاہدین کے حملوں کی وجہ سے دشمن کو کئی محاذوں پر عقب نشینی کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر ایک روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے
ابو عبیدہ نے کہا کہ دشمن عالمی برادری کو جہالت میں رکھتے ہوئے افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ القسام کو ختم کردیا گیا ہے۔
یہ بڑا جھوٹ ہے،ہم غزہ کے عوام کے دفاع کے لئے پر عزم ہیں اور اس حوالے سے کوئی عقب نشینی نہیں کریں گے۔
القسام کے ترجمان نے کہا کہ لبنان، عراق اور یمن کی مقاومت کے حملوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
دشمن پر ایران کے جوابی حملے کے اثرات کو بھی بخوبی سمجھتے ہیں۔
ایران نے جوابی ردعمل میں بڑا حملہ کرکے اسرائیل کی حکمت عملی کو بری طرح ناکام بنادیا ہے۔







