امریکی مخالفت کی پرواہ کئے بغیر ایرانی گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنا ہوگا۔علامہ احمد اقبال رضوی
شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے ایرانی صدر کے حالیہ دورہ کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے اسرائیل پر جرات مندانہ حملے اور فلسطینیوں کے حامی ایران کے صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے۲۵کروڑ عوام کا مطالبہ ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو مکمل کیا جائے۔
تاکہ پاکستان میں انرجی کے بحران پر قابو پایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر کام شروع
بہر طور پاکستان کی حکومت امریکی دباو سے کیسے نکل کر اس منصوبہ کو مکمل کرنے کی جرات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علامہ محمد اقبال کے مزار پر ایرانی صدر کی حاضری غیر معمولی عمل ہے۔
ایرانی عوام علامہ اقبال کو اپنے لئے آئیڈیل قرار دیتے ہیں۔
قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار بھی حاضری اور انکو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔







