پاکستان

نہتے فلسطینی اُمہ کی طرف دیکھتے دیکھتے مایوس ہوگئے‘ ایرانی صدر

یہودو نصاریٰ کی اتحادی قوت کا مقابلہ اکیلا ملک نہیں کر سکتا‘ ’’اتحاد بین المسلمین‘‘ فلسفے کو اپنانا ہو گا، صدر ایران ابراہیم رئیسی

شیعیت  نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ امریکہ‘ برطانیہ اور دوسرے متعدد یورپی ملک فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے اسرائیل کو اربوں ڈالرز کے ہتھیار اور دیگر سازو سامان مہیا کر رہے ہیں۔

غزہ کے نہتے فلسطینی اسلامی اُمہ کی طرف دیکھتے دیکھتے مایوس ہو گئے ہیں۔

یہودو نصاریٰ کی اتحادی قوت کا مقابلہ اکیلا ملک نہیں کر سکتا‘ ’’اتحاد بین المسلمین‘‘ فلسفے کو اپنانا ہو گا۔

اُن کا مسلم اُمہ کیلئے پیغام ہے ’’اتحاد بین المسلمین‘‘۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر سندھ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے دی

اس پیغام سے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے بھی اتفاق کیا ہے۔

شام میں اپنے قونصل خانے پر حملے کا جواب دیدیا ۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری کی طرف سے دیئے گئے عشایئے میں شرکت کے بعد ایوان سہروردی پر واقع فائیو سٹار ہوٹل میں کم و بیش ایک ہزار بزنس مینوں‘ دانشوروں‘ علمائے کرام اور ہر شعبہ زندگی کے نمایاں افراد سے خطاب کیا۔

اُن کا فی البدیہ خطاب ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران ہال فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل و امریکہ کی مخالفت کے نعروں سے گونجتا رہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button