پاکستان کی اہم خبریں

ایرانی صدر کا دورہ کراچی، 24 اپریل کو صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل

شیعیت نیوز: پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آئے ہوئے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کراچی پہنچے۔

جہاں ان کی موجودگی کے دوران 24 اپریل کو صبح 8 بجے تک مختلف روٹس پر موبائل سروس بند رہے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے موقع پر مخصوص روٹس پر موبائل سروسز کی معطلی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محمود مولوی کا ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم

جس کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے دوران شہر کے مخصوص روٹس پر موبائل سروسز معطل رہے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات پر کراچی کے مخصوص روٹس پر 23 اپریل 2024ء کی سہ پہر 3 بجے سے 24 اپریل 2024 کی صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی۔

یہ اقدام ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button