ایران

وعدہ صادق نے صیہونی حکومت کے جھوٹے رعب کی دیوار کو ریزہ ریزہ کر دیا

آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا : اسلام کے سپاہیوں کی جانب سے کئے گئے آپریشن "وعدہ صادق" نے صیہونی حکومت کے جھوٹے رعب و وحشت کی دیوار کو ریزہ ریزہ کر دیا۔

شیعیت نیوز : حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام و المسلمین مروی نے کہا: قابل فخر اور باوقار آپریشن "وعدہ صادق” واقعی ایک منفرد آپریشن تھا۔

انہوں نے کہا: ہم اس آپریشن کو ملک ایران و اسلام کے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے جب اسرائیل پر حملہ کیا تو میں خوشی کے آنسو رو پڑا، شیخ ابراہیم زکزاکی

حجت الاسلام مروی نے کہا: اس آپریشن کے دوران تقریباً 60 سال بعد ایک اسلامی ملک کو صیہونی حکومت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔

حالانکہ چھ دہائیوں تک اسلامی ممالک سے ان غاصبوں کی طرف ایک گولی بھی نہیں چلائی گئی اور سب ان غاصبوں سے خوفزدہ تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button