ایران نے جب اسرائیل پر حملہ کیا تو میں خوشی کے آنسو رو پڑا، شیخ ابراہیم زکزاکی
شیعیت نیوز : نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی نے نائیجیریا میں مذہبی اداروں کے عہدیداروں اور سماجی کارکنوں سے ملاقات کی۔
انہوں نے اس ملاقات میں "وعدہ صادق” آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا:اسرائیل پر ایران کے حملے نے دنیا کے تمام مستضعفین، چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے رہا ہو، ان سب کے دلوں کو خوشحال کر دیا اور ان کے دلوں میں امید پیدا کی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا اسرائیل پر حملہ ہی صہیونی حکومت کو اس کے جرائم سے روک سکتا تھا۔
اس حملے نے یہ پیغام دیا کہ اگر اس حکومت نے اب تک ہمیں دھمکیاں دی ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ وہ ہمارحملے کا مزہ چکھیں۔
یہ بھی پڑھیں : انقلاب کے بعد حوزہ علمیہ نے بے پناہ ترقی کی مزلیں طے کیں، آیت اللہ اراکی
لوگوں کے ذہن میں اسرائیل کی فوج کا ناقابل تسخیر ہونے کا جو وہم چھایا ہوا تھا۔
ایران نے اس پر حملہ کر کے اس وہم کو ختم کر دیا اور بتا دیا کہ لوگوں نے جو کچھ سوچ رکھا تھا وہ محض ایک خواب اور خیالی تصور تھا۔
پہلے جب کوئی مجھ سے کہتا تھا کہ میں نےمیرے خوشی سے آنسو نکل آئے تو میں اس پرتعجب کرتا تھا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے!
لیکن جب میں نے سنا کہ ایران نے شام میں اپنے قونصل خانے پر ہوئے اسرائیل کے حملے کا جواب دیا ہے تو میں بہت خوش ہوا اور خوشی کے آنسو رو پڑا۔







