ایران

ایران کی مسلح افواج نے عالمی سطح پر اپنی طاقت کا لوہا منوایا، رہبرانقلاب اسلامی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے اعلی عہدے داروں نے آج رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

 شیعیت نیوز : رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج  مسلح افواج کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں آرمی ڈے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی حالیہ کامیابیوں نے دنیا اور عالمی مبصرین کی نظروں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں عظمت کا احساس پیدا کیا ہے۔

اللہ کے فضل سے، مسلح افواج اپنی صلاحیتوں اور عظمت کے لئے اچھی شہرت رکھتی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے دنیا کو ایرانی قوم کا ایک قابل تعریف چہرہ دکھایا اور بین الاقوامی سطح پر ایرانی قوم کی قوت ارادی کے بھرپور اظہار کا ثبوت دیا۔

داغے گئے میزائلوں کی تعداد، یا ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کا مسئلہ اس زبردست جوابی کارروائی میں ثانوی حیثیت کا حامل ہے۔

مسلح افواج کا اپنی  قوت ارادی کا برملا اظہار ہے کہ جس پر فریق مخالف بوکھلاہٹ کا شکار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : خان یونس میں اجتماعی قبر سے 50 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد

فوج اور پولیس فورس کی کوششوں اور سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مسلح افواج کو نصیحت کی کہ دشمنوں اور ان کی دشمنیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جدوجہد اور عملی اقدام پر بھروسہ کرتے ہوئے جدت کے ساتھ ساتھ دشمن کے حربوں اور سازشوں کا علم ہمیشہ ایجنڈے میں ہونا چاہیے۔

ایرانی قوم کا وقار دنیا کی نظروں میں مزید نمایاں ہونا چاہیے، باصلاحیت، قابل اور تخلیقی قوتوں کی شناخت کے ساتھ ، خدائے بزرگ و برتر پر بھروسہ رکھیں۔

اس ملاقات میں مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل باقری نے 2023ء کی اہم پیش رفت اور 2024ء کے ابتدائی ہفتے کے واقعات یعنی آپریشن ” وعدہ صادق” کا ذکر کرتے ہوئے مسلح افواج کی تازہ ترین تیاریوں اور صلاحیتوں کے حوالے سے مختصر رپورٹ پیش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button