اہم ترین خبریںپاکستان

ایرانی صدر کا دورہ شیعہ سنی مسلمانوں کیلیے باعث مسرت اور تاریخی ثابت ہو گا، حسن عارف

شیعیت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے کہا ہے کہ پڑوسی برادر اسلامی ملک ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کا دورہ ملک عزیز پاکستان کے شیعہ سنی مسلمانوں کیلیے باعث مسرت اور تاریخی ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے حامی، اسلاموفوبیا کیخلاف برسر پیکار اور عالمی استکبار مخالف آیت اللہ رئیسی پاکستان سمیت اُمت مسلمہ کیلیے ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای کے36سال قبل دورہ پاکستان کے بعد صدرِِ ایران کا دورہ اہم کیوں ؟

حسن عارف نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، امت مسلمہ کے عظیم رہنما آیت اللہ ابراہیم رئیسی کا خصوصی دورہ پاکستان خطے میں امن، پائیداری اور مسلمانوں کے مابین اخوت کو فروغ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے جس طرح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کی ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس پر انہیں خراج تحسین بنتا ہے۔

پوری پاکستان قوم ایرانی صدر کا شاندار استقبال کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button