کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افغان طالبان کے سینئر مشیر قتل
شیعیت نیوز : نامعلوم افراد نے رات گئے کلی کے علاقے میں مولوی محمد عمر جان اخوندزادہ کی تارگٹ کلنگ کی۔
مولوی محمد عمر جان اخوندزادہ کے قتل کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قتل کی تصدیق کردی۔
ترجمان نے قتل کی مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ یہ قتل افسوس ناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کی پالیسی قبول نہیں، مصری وزیر خارجہ
سوشل میڈیا پلٹ فارم ایکس پر ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ’امارت اسلامیہ کو ملک کی بڑی شخصیت کے قتل ہونے پر شدید افسوس ہے۔
امارت اسلامیہ اس واقعے کو ملک کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے پس ماندگان اور ان کے عقیدت مندوں سے اظہارِ تعزیت پیش کرتی ہے۔







