اہم ترین خبریںعراق

عراق: حشد الشعبی کے مرکز پر حملے میں ایک اہلکار شہید جب کہ آٹھ زخمی ہو گئے

شیعیت نیوز: عراقی سیکورٹی میڈیا سروس نے ایک بیان جاری کرکے صوبہ بابل کے شمال میں کالسو فوجی اڈے پر حملے کے حتمی اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔

آج صبح ایک بجے ہونے والے اس حملے میں ایک شخص شہید اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں ۔

جو عراق کی حشد الشعبی فورسز کے اہلکار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے ردعمل نے خطے کی مساوات بدل کر رکھ دیں، سینئر رہنما حزب اللہ

قبل ازیں عراق کی حشد الشعبی کی کمان نے اس اڈے میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دھماکہ بابل صوبے کے شمالی علاقے کالسو فوجی اڈے میں حشد الشعبی فورسز کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔

عراق کی حشد الشعبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک تحقیقاتی ٹیم دھماکے سے ہونے والے مادی نقصان کا جائزہ جائے وقوعہ پہنچی جہاں کچھ افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button