پاکستان

روٹی 4 روپے سستی کرکے پیٹرول 5 روپے مہنگا کرنا سنگین مذاق ہے، علامہ علی اکبر

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ادویات نہیں مل رہیں، لیکن ائر ایمبولینس چلائی جا رہی ہے۔

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ روٹی کی قیمت میں چار روپے کمی اور پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان عوام سے سنگین مذاق ہے۔

جس گھر کا انتظام عورت کے ہاتھ میں ہو وہ گھر بستا ہے اور نہ ہی چلتا ہے، یہ تو پھر ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔

پہلے ’’رمضان نگہبان پیکیج‘‘ کے نام پر خزانے پر ہاتھ صاف کیا گیا اور وسیع پیمانے پر ہر سطح کے لوگوں نے راشن میں بندر بانٹ کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے خلاف ایران کی جوابی کاروائی جائز تھی، وزیر اعظم ملائیشیا

ہسپتالوں میں ادویات نہیں مل رہیں، لیکن ائر ایمبولینس چلائی جا رہی ہے۔

چچا کے بعد بھتیجی بھی تشہیری کاموں میں اُلجھی ہوئی ہے۔

بہتر ہوگا صوبے کا انتظام و انصرام وہی سنبھال لیں جو چھپتے بھی نہیں اور سامنے آتے بھی نہیں، اور جو مریم بی بی کے پیچھے رہ کر صوبے کے معاملات کو  چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button