پاکستان

ایرانی صدر کا پاکستان کا دورہِ دونوں ممالک کے نئے دور کا آغاز ہے، زوار حسین نقوی

اس وقت دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے تعاون کو فروغ دیکر خطہ کے امن و سلامتی کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس پورے ریجن میں پائیدار امن قائم ہو، جس تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے اور ایسے عناصر کی سرکوبی ہو جو خطہ کے امن و امان کے خطرہ پیدا کرنے میں مسلسل کوشاں ہیں۔

شیعیت نیوز : جموں کشمیر جعفریہ سپریم کونسل کے چیئرمین سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ نے  ایرانی صدر سید ابراھیم ریسی کے 22 اپریل کو مجوزہ دورہِ پاکستان کو پاکستان اور برادرملک ایران کے درمیان دوستی اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا۔

انشاء اللہ یہ دورہ پاک ایران تعلقات میں پہلے سے کئی گنا زیادہ مضبوط اور گہرا بنانے میں نہ صرف اہم ثابت ہوگا بلکہ تزویراتی گہرائی(Strategic depth) کی سطح پر تعلقات کو قائم کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے پاک ایران گیس پائپ لائن کے منصوبہ پر کام شروع کرنے کے فیصلہ کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کا یہ فیصلہ بتاتا ہے کہ پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کو بیرونی دباؤ میں آئے بغیر آگے بڑھانے پر پرعزم ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے خاتمے میں تیزی آئی ہے، حزب اللہ

ایران کی جانب سے اسرائیل پر کامیاب حملہ کو قانونی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے ایران کی جملہ فوجی اور اعلی قیادت کو مبارکباد کا مستحق قرار دیا۔

اس حملہ کے بعد اسرائیل ، امریکہ اور ان کے یورپی اتحادیوں کی جانب سے باری باری ترقی کی راہ پر گامزن اسلامی ممالک کو حملوں کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ اللہ کے خصوصی فضل و کرم سے بند ہو گیا ہے۔

اب کسی میں اتنی جرات نہیں رہی کہ وہ کسی اسلامی ملک حملوں سے ڈرا سکے اب ایسا کرنے پر ان کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

انہوں نے اپنے اس بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران سے نہ صرف حکومتی ، تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے بلکہ عوامی سطح پر بھی خصوصی تعلقات کو فروغ دینے کے موثر کوششیں کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button