پاکستانی مین سٹریم میڈیا کی منافقت:نوشکی واقعہ کے مقتولین کو زائرین قرار دیکر الزام پڑوسی ملک ایران پر لگادیا

17 اپریل, 2024 10:38

شیعیت نیوز:میڈیا رپورٹس کے مطابق نوشکی کے مقام پر 9  افراد وطن دشمنوں کے ہاتھوں مارے گئے تھے وہ نوشکی تھانہ کے مطابق عراق کے مسافر تھے اور ایران سے داخل ہونا چاہتے تھے۔

نوشکی تھانہ رپورٹ میں شہید افراد کا مسلک بھی بتایا گیا ہے۔

بہت سے افراد عراق جاتے ہیں غیر قانونی طور پر یورپ جانے والوں کا بہتر روزگار عراق میں ہی مل جاتا ہے وہاں ڈالرز کی ریل پیل ہے۔
اگرچہ شہید مسافروں میں کچھ کا مسلک تشیع تھا لیکن وہ کسی اور مقصد کے ساتھ عازم سفر تھے ۔بس میں زائرین بھی تھے وہ محفوظ رہے۔
صورتحال میں بدلاو اب یہ آیا ہے کہ وہ پاکستانی میڈیا جو کبھی زائرین کے تفتان کے راستے پر ٹارگٹ کلنگ پر بات نہیں کرتا اچانک سے مقتولین کو زائر
قرار دے رہا ہے ۔
پریس ریلیز میں حالیہ واقعہ کے ذمہ دار بھی ایران کو ٹھہرایا جارہا ہے ۔
یہ حیران کن پریس ریلیز ایرانی صدر کے دورہ سے قبل اور ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران جاری کی گئی ہے
پریس ریلیز کے متن کے مطابق بلوچستان سے گزرتے ہوئے ایران جانے والے زائرین بھی ایران کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے شر سے محفوظ نہیں  ہیں ۔

پریس ریلیز میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ

ایران صورتحال کا جائزہ لے پاکستان میں زائرین کو محفوظ راستہ دے ۔

7:41 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top