اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

وطن فروش پاکستانی صحافی احمد قریشی دوبارہ اسرائیل پہنچ گیا

پاکستانی صحافی احمد قریشی نے سماجی رابطے کی سائیٹ پر اپنا بیان دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اسرائیل پہنچ کر سکون محسوس کر رہا ہے۔

شیعیت نیوز : وطن فروش پاکستانی صحافی احمد قریشی ملک کے آئین کے ساتھ غداری کا دوسری مرتبہ مرتکب ہوکر اسرائیل پہنچ گیا۔

احمد قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا بیان دیا کہ وہ اسرائیل پہنچ کر اطمینان و سکون محسوس کر رہا ہے۔

پاکستانی صحافی کا پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل پہنچ جانا، پاکستانی وزارت خارجہ و داخلہ پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

احمد قریشی کا بیان آتے ہی ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، عوام نے حکومت کو اس غداری کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

مختلف فورمز پر عوام کا کہنا تھا کہ یہ غداری برداشت نہیں کی جائے گی۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ ان روابط اور ایسے دورہ جات کے پیچھے جو مقاصد ہیں، وہ ملک و قوم کے ساتھ غداری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی قیادت نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر عالم کفر کو للکارا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اسرائیل فلسطین جنگ کے دنوں میں اسرائیل میں پہنچنا بے شرمی کی حدوں کو پار کرنا ہے۔

غدار، وطن فروش احمد قریشی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے حکم کا بھی کوئی پاس نہیں رکھا۔

احمد قریشی اور اس کے مالکوں کو اسرائیل سے کیا مفاد ہے، کہ ان کی ہمدردیاں آئین پاکستان اور فریضہ مسلمان کو بھی روند گئیں۔

اسرائیل کے حوالے سے صاف پالیسی ہے کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی بھی کسی صورت تسلیم نہیں کرے گا اور نہ کوئی پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل جائے گا، تو کیسے پاکستانی اداروں کے ناک نیچے یہ گھناؤنی سازشیں ہوئیں۔

عوام پاکستان کا کہنا تھا کہ یہ صرف پاکستان سے نہیں بلکہ عالم اسلام سے غداری ہے۔

عوام نے مطالبہ کیا کہ احمد قریشی کو اس غداری کے سبب عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے اورنشان عبرت بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button