اہم ترین خبریںپاکستان

ایرانی قیادت نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر عالم کفر کو للکارا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

آج ایرانی قیادت نے امریکہ کی ناجائز اولاد کو اپنے قدموں تلے روند کر اپنی صلاحیت، ہمت اور غیرت ایمانی کا ثبوت دیا ہے۔

شیعیت نیوز:۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسرائیل کے خلاف ایران کے آپریشن ’’سچا وعدہ‘‘ کی کامیابی پر ایرانی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر عالم کفر کو للکارا ہے۔

ایرانی قیادت نے ثابت کیا ہے کہ دشمن تعداد میں کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو قوت ایمانی سے اُس کا منہ توڑا جاسکتا ہے۔

آج ایرانی قیادت نے امریکہ کی ناجائز اولاد کو اپنے قدموں تلے روند کر اپنی صلاحیت، ہمت اور غیرت ایمانی کا ثبوت دیا ہے۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ اب پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک کیلئے لازم ہوچکا ہے کہ وہ ایران کو دیکھ کر ہمت پکڑیں اور دین اسلام کی بالادستی کیلئے قدم بڑھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا حملہ خوش آئند، صیہونیوں کے خلاف دفاع کا آغاز،مسلم ممالک ساتھ دیں

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل سمیت تمام امن کے ٹھیکیدار اسرائیلی بدمعاشی کے ذمہ دار ہیں مگر اب مسلم اُمہ کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے۔

پاکستانی قوم 34 ہزار شہید فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایران کے اسرائیل کے خلاف جوابی اقدام پر خوش بھی ہیں اور ایران سے اظہار یکجہتی بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button