ایران نے اسرائیلی بحری جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دیدی

16 اپریل, 2024 13:14

شیعیت نیوز : سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل کے بحری جہاز کو قبضے میں لیے جانے کے معاملے میں جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایران نے مطلع کیا ہے کہ پاکستانی عملہ وطن واپس جانے کے لیے آزاد ہے.

جہاز کے کپتان کا اختیار ہے کہ وہ جب بھی اپنے عملے کو اجازت دے وہ جہاز سے اتر جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے بیلسٹک میزائلوں نے “نواتیم” بیس کے پرخچے اڑا دئے، امریکی نیوز چینل

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے اجازت پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں پر دی گئی.

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے گزشتہ روز دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں پاکستانیوں کی رہائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔س

8:00 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top