اہم ترین خبریںدنیا

ایران کے بیلسٹک میزائلوں نے "نواتیم” بیس کے پرخچے اڑا دئے، امریکی نیوز چینل

شیعیت نیوز: امریکی اے بی سی ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ تل ابیب کے خلاف تہران کی ہائبرڈ ڈرون میزائل کارروائی کے بعد کم از کم 9 میزائل اسرائیل کے دو ہوائی اڈوں پر گرے جس سے تل ابیب کو سنگین نقصان پہنچا۔

اے بی سی نے ایک سینیئر امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ پانچ ایرانی بیلسٹک میزائل نواتیم ایئر بیس پر گرے جس سے ایک C-130 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ، ایک رن وے اور کئی گوداموں کو نقصان پہنچا۔

اس کے علاوہ چار دیگر میزائل نیگیو ایئر بیس پر گرے اور اس بیس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا جوابی اقدام جائز اور قانونی تھا، یمن

ہفتے کی شام تہران نے دمشق میں قونصل خانے پر صیہونی رجیم کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں مقبوضہ علاقوں میں بعض صیہونیی اہداف پر وسیع پیمانے پر ہائبرڈ (میزائل اور ڈرون) حملے کئے۔

اس آپریشن میں سپاہ پاسداران انقلاب نے درجنوں شاہد 131 اور 136 خودکش ڈرونز اور فتاح، سیجیل اور خرمشہر ہائپرسونک میزائلوں کو مقبوضہ فلسطین کے اہم اسرائیلی اہداف پر داغا۔

تازہ ترین رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ مقبوضہ سرزمین پر ایران کی ہائبرڈ کارروائی نے صیہونیوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button