اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

صرف ایران نہیں تمام اسلامی ممالک کو اسراٸیل کیخلاف صف آراء ہونا ہوگا، علامہ ساجد میر

اسراٸیل نے دہشت گردی کا ارتکاب کرکے فلسطینی مسلمانوں کو شہید کیا، جس میں ہزاروں بچوں اور خواتین بھی شامل ہیں۔ اس ظلم پر خاموشی جرم ہے۔ فلسطینیوں کو حق آزادی دینا ہو گا۔

 شیعیت نیوز:  مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صرف ایران نہیں، تمام اسلامی ممالک کو اسراٸیل کیخلاف صف آراء ہونا ہوگا۔

ایران کا اسراٸیل پر حملہ خوش آٸند ہے۔ فلسطینیوں پر جس سفاکیت کا مظاہرہ اسراٸیل کی طرف سے کیا کیا اس کا راستہ بزور قوت ہی روکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے راہنما اسماعیل ہنیہ کے بچوں اور خاندان کو بھی بے دردی سے شہید کردیا گیا۔

اسراٸیل نے دہشت گردی کا ارتکاب کرکے فلسطینی مسلمانوں کو شہید کیا، جس میں ہزاروں بچوں اور خواتین بھی شامل ہیں۔ اس ظلم پر خاموشی جرم ہے۔ فلسطینیوں کو حق آزادی دینا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل کو دھول چٹادی :صہیونی حکومت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی

بیت المقدس کو پنچہ یہود سے آزاد کرا کر دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر مسلم ممالک کو تاویلات تلاش کیے بغیر کھل کر اسراٸیل کیخلاف صف بندی کرنا ہو گی۔

طاغوت اگر اسراٸیل کی پشت پر کھڑا ہے تو مسلم حکمران مظلوم فلسطینیوں کی مدد اور دفاع کیلئے کیوں نہیں جمع ہو سکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button