اہم ترین خبریںایران

ایرانی ڈرونز اور کروز میزائلوں نے اسرائیل کی چیخیں نکال

شیعیت نیوز: ایران نے اسرائیل پر براہ راست فضائی حملہ کرکے اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کے طلسم کو خاک میں ملا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی ایرانی ڈرونز اور کروز میزائلوں نے اسرائیل کی چیخیں نکال دیں ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ایرانی فضائی حملے کے نتیجے میں 50 فیصد سے زائد اہداف کو با آسانی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی وزارت دفاع کے مطابق ایرانی کروز میزائلوں نے ریمون ائیر بیس اور ڈیمونا ایٹمی پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے تاہم نقصانات کی حتمی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہو سکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے اسرائیلی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا

عالمی اداروں کی اہم شخصیات کے مطابق ایران کے سات نئے کروز میزائلوں نے ریمون ایئربیس کو آسانی سے نشانہ بنایا ۔

اسرائیلی دفاعی نظام کسی ایک بھی میزائل کو ہدف تک پہنچے سے روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ ریمون وہی ائیر بیس ہے جہاں سے اسرائیلی جنگی جہازوں نے اڑان بھر کر شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا تھا اور یہیں سے جنگی جہازوں کی بڑی تعداد غزہ پر حملوں کے لیے روانہ ہوتی تھی۔

دوسری جانب سپاہ پاسداران اسلامی کے میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہم صیہونی دفاعی نظام اور اس کے امریکی اور فرانسیسی اتحادیوں کے نظام کو ناکام بنا کر حملہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

آپریشن توقع سے زیادہ کامیاب رہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button