اہم ترین خبریںایران

ایران نے اسرائیلی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے آج دوپہر کے وقت خلیج فارس کے علاقے میں صیہونی حکومت سے متعلق ایک مال بردار جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

بعض خبری ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس کارگو جہاز کو ’’ایم ایس سی ایریز‘‘ کہا جاتا ہے جس پہ پرتگالی پرچم نزب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:استعماری طاقتیں ایران پاکستان تعلقات میں شگاف ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں،ایرانی صدر کی آصف زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو

اور اس کا تعلق لندن میں قائم ’’زوڈیک میری ٹائم‘‘ کمپنی سے ہے، جو ’’ایئل اوفر‘‘ نامی اسرائیلی ارب پتی کی ملکیت ہے۔

بعض ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ فروری 2022 میں بھی خلیج فارس میں زوڈیاک شپنگ کمپنی سے تعلق رکھنے والے تجارتی جہاز کیمپو اسکوائر پر حملہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button