تفتان بس حملہ میں سرگودھا کے 19زائرین محفوظ رہے
شیعیت نیوز:بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر نوشکی کے مطابق نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر ایک بس سے مسلح افراد نے 9 مسافروں کو اغوا کیا اور مسافروں کو لے کر قریبی پہاڑوں کی جانب فرار ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسافر بس کوئٹہ سےتفتان جارہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس پرحملہ، 11 افراد جاں بحق
بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ نوشکی سے اغوا ہونے والے 9 مسافروں کی لاشیں برآمد ہوگئیں ،لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسافر بس میں سرگودھا سے گیارہ زائرین بھی سوار تھے تاہم وہ حملہ میں محفوظ رہے ۔
تاہم زائرین کو تھانہ نوشکی میں منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعہ میں 6 افراد کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے جبکہ چار کا تعلق گجرانوالہ سے ہے ۔







