اہم ترین خبریںعراق

اسرائیل کے اہم ایئر بیس اور آئل بندرگاہ پر عراقی حملے

شیعیت نیوز: عراق کی اسلامی استقامت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے عسقلان کالونی میں ایک اہم جگہ کو، اس شہر کی آئل بندرگاہ کو اور ایک مزید بنیادی ہدف کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

عراقی استقامتی گروہ نے اپنے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کے دو علاقوں کو جس میں بیئرالسبع میں حاتسریم ایئر بیس اور مقبوضہ فلسطین میں ایک اہم ہدف شامل ہے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی حکومت کے میڈيا نے پیر کی شب دعوی کیا تھا کہ اس کے بحری دفاعی سسٹم نے کہ جو ایلات بندرگاہ میں ساعر چھے بوٹ پر نصب تھا ، کسی بھی طرح کے مشکوک فضائی ہدف کا پتہ لگانے کے لئے ایکٹیو ہوگيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو روکا جائے، علامہ مقصود ڈومکی

عراقی استقامتی گروہ، فلسطینی استقامت کی حمایت میں اور امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کا انتقام لینے کے لئے عراق و شام میں امریکی اڈوں اور مقبوضہ فلسطین میں اپنے اہداف پر ڈرون اور میزائلی حملے کرتا رہا ہے۔

عراقی استقامتی محاذ اپنی نئی اسٹریٹیجی کے تحت صیہونیوں کے نہایت اہم مراکز منجملہ ہوائی اڈوں اور ایئربیسوں کو حملوں کا نشانہ بناتا ہےاور صیہونی حکومت کے فضائی حدود کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کررہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button