اہم ترین خبریںپاکستان

نئی تاریخ رقم!سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

شیعیت نیوز: ملت تشیع پاکستان کی کامرانیوں میں ایک بار پھر اہم اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین مجلس وحدت المسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے سینیٹر کا حلف اٹھا لیا ہے۔

آج کا دن تاریخ ساز دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔

شہید ڈاکٹر اور شہید حسینی رح کا لگایا گیا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب

اس موقع پر علامہ راجا ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ایوان بالا میں میری حمایت کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔

وطن عزیز میں آئین کی بالادستی ، قومی وقار کی سربلندی، داخلی خودمختاری ، آزاد خارجہ پالیسی اور تکفیریت کے خاتمے کے لیے ہمارا یہ اتحاد ثمر آور ثابت ہو گا۔

مادر وطن کی حقیقی آزادی کے لیے ہمارے اصولی موقف کی گونج اب ایوان بالا میں بھی سنائی دے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button