پاکستان کی اہم خبریں

اسلامی ممالک بے حسی چھوڑ کر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہوں، شاداب نقشبندی

شیعیت نیوز: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت جارحت کو 6 ماہ ہوگئے۔

یہ 21ویں صدی کی تباہ کن جنگ ہے، نہتے فلسطینیوں کو بمباری کرکے اور غذائی قلت کے ذریعے شہید کیا جارہا ہے۔

اسرائیلی جارحیت پر اقوام متحدہ، عالمی عدالت، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں ظالموں کے ساتھ کھڑے ہوکر تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

اپنے خصوصی پیغام میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں مسلم نسل کشی سے کوئی روکنے والا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا کوئی بھی سفارتخانہ اب محفوظ نہیں رہا، مشیر رہبر معظم انقلاب

عالمی ادارے ناکام اور بے انصافی و ظلم کے ادارے بن گئے ہیں ۔

فلسطین کے حالات پر زمین بھی لرز رہی ہے،انصاف کا قتل کرنے والے اللہ کے عذاب سے ڈریں۔

پاکستان سنی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، بے انصافی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button